کوٹ سلطان ہسپتال سے لیہ ریفر زچہ نے ایمبولینس میں بچہ جنم دیدیا

Nov 23, 2019

کوٹ سلطان( نامہ نگار )کوٹ سلطان ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آئی خاتون کو کوٹ سلطان ہسپتال سے ڈی ایچ کیولیہ ریفر کردیا۔کہ اس کا آپریشن ھو گا۔جبکہ حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک تھی۔اور ریسکیو 1122 کی گاڑی خاتون کو لیہ ہسپتال پہنچانے کے لئے لے گئی کہ راستہ میں کوٹھی قریشی کے قریب گاڑی میں ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔ لواحقین نے ہسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سی ای او صحت لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے خاتون کی نارمل ڈلیوری کی گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد کی ریسکیو اہلکاروں کے اقدام کو سراہتے ہوئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں