وزیراعظم کا استعفیٰ جائیگا‘ اسمبلیاں بھی تحلیل ہو جائینگی: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ بھی آ جائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہو جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے۔ ہمیں یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ تمام باتیں وقت سے پہلے نہیں بتا سکتے۔ جن لوگوں نے یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ بااعتماد لوگ ہیں۔ ایم کیو ایم‘ اختر مینگل اور دیگر نے حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کے اتحادیوں میں بھی دراڑ پڑ گئی ہے۔ چودھری برادران ہم سے رابطے میں تھے ہم سے جو مذاکرات ہوئے اس کے اثرات عنقریب دیکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...