پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا‘ استحکام کی جانب گامزن ہے: اسلم اقبال

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق قومی معیشت کے استحکام کے لئے صنعت کاری اور مینوفیکچرنگ کے تمام شعبوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات ایکسپو سنٹر میں 11 ویں 3 روزہ میگا انٹیریئرز پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو اور فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق بھی موجود تھے۔ میاں اسلم اقبال نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان قیادت صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا موثر اور بھر پور کردار ادا کرے گی۔ صنعتکار اور تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اس لئے ان کے واجبات کی ادائیگیوں کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ فرنیچر کے شعبہ میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اور پنجاب حکومت اس کی بھر پور سرپرستی کرے گی، اگر اس شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سائنسی خطوط پر منظم کیا جائے تو اس سے بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے اور فرنیچر سیکٹر کے لئے پی ایف سی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کرتی ہے۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، قومی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے اور آئندہ سال عوام کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔ میاں اسلم اقبال نے تاجروں اور صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس سے نہ صرف مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرکے برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی نمائشوں کے بیرون ممالک میں انعقاد کے لئے حکومت ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ دریں اثناء میاں اسلم اقبال نے ایکسپو سنٹر میں پرنٹ پاک 2019 ء نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرنٹنگ انڈسٹری کو فروغ دے گی۔ وہ پاکستان کی سب سے بڑی پرنٹنگ اور پیکیجنگ صنعتی نمائش، (پاکستان پرنٹنگ اور گرافک آرٹس نمائش) پرنٹپاک 2019 کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا یہ انڈسٹری ملازمتوں کی فراہمی اور حکومت کو ٹیکس محصولات کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ہم اس کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ تین روزہ ایونٹ میں پرنٹنگ ، پیکیجنگ ، گرافک آرٹس اینڈ الائیڈ پروڈکٹس اینڈ سروسز کی کمپنیاں اپنی خدمات، ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ نمائش کا مقصد ملکی صنعت کو ترقی کے مواقع اور عالمی کمپنیوں سے نیٹ ورکنگ کا ماحول مہیا کرنا ہے۔ شاہد اکرام شیخ ، چیئرمین پی اے پی جی اے آئی نے کہا ، "نمائش پی اے پی جی اے آئی اور بدر ایکسپو سلوشنز کی مشترکہ کوشش ہے۔ یہ نمائش اکیڈمی اور صنعت کے مابین باہمی تعاون کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...