تحریک انصاف سنٹرل پنجاب، 11اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان

Nov 23, 2019

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اعجاز چوہدری کی زیر صدارت پارٹی آفس کینال ویو میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر ابوالحسن ،جنرل سیکرٹری علی امتیاز ورائچ، عمر فاروق مائر، شبیر سیال، میجر(ر) غلام سرور، شکیل نیازی، عثمان سعید بسرائ، رانا ندیم احمد، حافظ عبیداللہ ،ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور ندیم قادر بھنڈر نے شرکت کی۔ گورننگ باڈی نے باہمی مشاورت سے سنٹرل پنجاب کے 13 اضلاع میں سے 11 اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز ورائچ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا، 1 صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان ، جنرل سیکرٹری، مہر واجد عظیم ، صدر جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھر ، جنرل سیکرٹری، میاں اکرم عثمان ، 2صدر ضلع قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر ، 3. صدر ضلع اوکاڑہ سید عباس رضا رضوی ، جنرل سیکرٹری۔طارق ارشاد ، 4. صدر ضلع ساہیوال رانا آفتاب احمد ، جنرل سیکرٹری فیصل جلال ڈھکو ، 5. صدر ضلع پاکپتن امیر حمزہ رتھ، جنرل سیکرٹری۔ مظہر فرید وٹو ، . صدر ضلع شیخوپورہ کنور عمران سعید ، جنرل سیکرٹری۔سرفراز ڈوگر ، 7. صدر ضلع ناروال چوہدری طارق انیس ، جنرل سیکرٹری۔ چوہدری ندیم نثار 8.صدر ضلع سیالکوٹ ادریس احمد چیمہ ، جنرل سیکرٹری ۔چوہدری شاہ نواز ، 9. صدر ضلع گجرات سلیم سرور جوڑا۔، جنرل سیکرٹری میاں مبین حیات ، 10. صدر ضلع منڈی بہاؤالدین میجر (ر) ذوالفقار گوندل ، جنرل سیکرٹری فیصل مختار گوندل ، 11.صدر ضلع گوجرنوالہ رانا ساجد علی خان ، جنرل سیکرٹری نعمان چٹھہ ہونگے، اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ نے نامزد ہونے والے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو مبارکباد دی، اس امید کا اظہار کیا تمام عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کا رلا کر پارٹی کو گراس روٹ تک فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریںگے

مزیدخبریں