فیروزوالہ :پابندی کے باوجوددھان کی باقیات جلانے کاسلسلہ جاری

فیروزوالہ (نامہ نگار )نواحی آبادی ماڑی اور کالاشاہ کاکو موٹروے کے ارد گرد کھیتوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگاکر فضا کو آلودہ کردیا گیا میلوں دور سے اٹھتا دھواں انتظامیہ کو نظر نہ آیا فضا میں آلودگی سموگ کا باعث بن کر دل سانس پھپھڑوں کی امراض میں مبتلا بچوں بوڑھوں کو مزید بیماری کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے بچوں کی امراض کے ماہر ڈاکٹر مظہر رسول کا کہنا ہے کہ سموگ بچوں اور بوڑھوں کیلئے بہت خطرناک ہے اس سے بچنے کیلئے احتیاط برتنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن