نواز شریف کے لئے 4ہفتے ، مریم کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کا ریفرنس دائر ہونے تک مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ انکے چچا زاد بھائی یو سف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ مریم نواز سخت سکیورٹی حصار میں عدالت کے پیش ہوئیں جبکہ انکے چچا زاد بھائی یوسف عباس کوجیل سے لاکر پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جا رہا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہے، مکمل ہونے پر فائل کر دیں گے۔ مریم نواز کے وکیل نے ریفرنس دائر ہونے تک مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا اور اس لیے مریم نواز کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جائے. نیب کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ انہیں تحریری جواب کیلئے مہلت دی جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی. امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اس لیے انہیں بھی حاضری سے استثنی دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حد تک تھا مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل امجد پرویزنے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی، طبعیت بہتر نہ ہونے پر مزید مہلت مل سکتی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے استثنی دے دیا.وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کمرہ عدالت جانے کی اجازت نہ دینے پر تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی ، اس دوران لیگی وکلا ء نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی توپولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو لیگی وکلا ء دست و گریبان ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...