لاہور (نیوز ڈیسک) دورہ پاکستان میں پاکستانی لباس پہننے اور مشرقی انداز اپنانے پر برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر مدیحہ شاہ کے نام خط لکھا ہے اور ان کے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی۔ کیٹ میڈلٹن نے ڈیزائنر کے نام خط میں مزید لکھا کہ دورہ پاکستان میں میرے لئے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے۔