راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور انجینئرز سینٹر کا دورہ کیا جس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجینئرز کی کمان سنبھال لی۔ اس موقع پر تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید بخاری، شہداء کے خاندانوں، پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی منصوبوں اور قدرتی آفات کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کور آف انجینئرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس کا کردار قابل تحسین ہے۔