لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکار وحید مرادکی 36ویں برسی آج منائی جائیگی۔ مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مرحوم کی بیوہ سلمیٰ وحید مراد اور بیٹے عامر مراد سمیت ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد شرکت متوقع ہے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔وہ 23نومبر 1983ء کو 45برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پا گئے ۔