ہاکی گرانٹ ‘سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2کروڑ سود سمیت مانگ لئے

کراچی +لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق اولمپئن اصلاح الدین کو 2014 ء میں حکومت سندھ سے ملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ پر خرچ کرنے کے بجائے بینک میں رکھ کر بیٹھے رہے۔حکومت سندھ کے محکمہ کھیل نے آڈٹ کے ذریعے حساب مانگ لیا۔ اکیڈمی کے چیئرمین نے جواب دیا کہ رقم استعمال ہی نہیں کی تو آڈٹ کس چیز کا کروائیں‘رقم کے استعمال کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اصلاح الدین یہ رقم واپس کرنے پر تیار ہو گئے ہیں، اکیڈمی کے چیئرمین اصلاح الدین ایک دو روز میں گرانٹ واپس کرنے کا اعلان کرنیوالے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...