چیف ایگزیکٹو سے اختلافات ، سی ای او پی سی بی سبحان احمد مستعفی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔ سبحان احمد 9 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او رہے۔گزشتہ روز گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ارکان کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان اختلاف چل رہے تھے، جس کے بعد سبحان احمد نے استعفیٰ جمع کرا دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے استعفیٰ کے بعد وسیم اکرم عہدے کے دعویدار بن کر سامنے آگئے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ 25 سال سے زائد پی سی بی سے منسلک رہنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے مناسب وقت ہے، اس دوران پی سی بی کے ساتھ سفر شاندار رہا، بین الاقوامی فورمز پر پی سی بی کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا۔ تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سفر میں میری رہنمائی اور مدد کی۔چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کی پی سی بی کے لیے خدمات غیر معمولی رہی ہیں، انہوں نے پی سی بی میں عزت اور انٹیگریٹی کے ساتھ کام کیا، کمرشل معاہدوں میں بڑھ چڑھ کر کام کیا، پس منظر میں پی سی بی سے جانے کا افسوس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...