پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، پی ایس ایل 2020ء ڈرافٹنگ 6دسمبر کو ہوگی

Nov 23, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 56 واں اجلاس ہوا بورڈ آف گورنرز نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا بورڈ آف گورنرز نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے متعلق پی سی بی کی کوششوں کی تعریف کی ۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پی ایس ایل 2020ء کے پاکستان میں انعقاد پر بریفنگ دی‘ پی سی بی کی سکیورٹی کنسلٹنٹ کمپنی 29 نومبر سے راولپنڈی اور ملتان کے ویوز کا جائزہ لے گی۔ پی ایس ایل 2020ء کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی ایونٹ کے بہترین انعقاد کیلئے نگرانی اور انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء کو 14 ستمبر سے جاری ڈومیسٹک سیزن پر بریفنگ دی گئی اور پچز کے معیار اور کیوریٹرز کی تربیت کیلئے مزید انتظامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا تمام فرسٹ کلاس وینیوزپر کھلاڑیوں کیلئے جمنازیم کی سہولت لازمی قرار دیدی گئی اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے قیام اور ان کے حدود کے تعین کی منظوری بھی دیدی گئی بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان 2019-24ء بھی منظور کر لیا اور پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری دیدی۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی‘ عمران فاروقی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

مزیدخبریں