جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ انٹلیجنس کے تبادلے کے ایک اہم معاہدے کی مدت میں آخری لمحات میں توسیع کر دی

جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ انٹلیجنس کے تبادلے کے ایک اہم معاہدے کی مدت میں آخری لمحات میں توسیع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان اورجنوبی کوریا کی حکومتوں نے جنرل سکیورٹی آف ملٹری انفارمیشن اگریمنٹ میں توسیع کی تصدیق کر دی تاہم فی الحال اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ قبل ازیں جنوبی کوریا حکومت نے قدم تاریخی و تجارتی اختلافات کے تناظر میں معاہدے کی مدت میں توسیع کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔ امریکا خطے میں اپنے دو اہم ترین اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ دفاعی تعلقات کے لیے اس معاہدے کوکافی اہم قرار دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن