شاہجمال(نامہ نگار)سابقہ حکومت کے منصوبوں پر افتتاح کر کے یا اپنے نام کی تختیاں لگا کر ایم پی اے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و ایم این اے حلقہ 184نوابزادہ افتخاراحمد خان نے ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 276سید جمیل شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار کے ارکان اسمبلی نئے منصوبوں کی بجائے جنہیں وہ چور قرار دے رہے ہیں ان کے ترقیاتی منصوبہ جات کے افتتاح اور اپنے نام کی تختیاں لگا کر دوسروں کے منصوبوں کی چوری کے مرتکب ہو رہے ہیں اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 276سید جمیل شاہ نے ایم پی اے حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر کو چیلنج کیا کہ وہ جو ترقیاتی منصوبہ جات کے افتتاح کر رہے ہیں ان کا ورک آرڈر میڈیا پر دکھا دیں افتتاح اور نام کی پھٹیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔
سابقہ حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر ایم پی اے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں: نوابزادہ افتخار
Nov 23, 2020