لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی لاہورکے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد بیگماں صدیق اکبر کالونی بندروڈلاہور میں زیرصدارت مولانا مسعود احمد منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز،مولانا ڈاکٹر عبدالواحدقریشی ، معروف نعت خوان مولانا محمدقاسم گجر، قاری محمدادریس طارق، ، امیر یونٹ گلشن راوی قاری عزیز الرحمن، معروف قاری عبدالغفارڈیروی، مولانا مشہوداحمد، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، صوبائی ایوارڈ یافتہ نعت خواں حا فظ احمدالحسینی ، بھائی محمدابراہیم، قاری محمدظفر، قاری خلیل الرحمن، بھائی محمدعمران، محمود سمیت امت کے تمام طبقات نے بھرپور شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔قادیانی ملک و ملت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ قادیانیوں کی غیر آئینی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی ۔قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے۔ قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے۔ مولاناعلیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا دفاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے فرمایا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں ۔مولانا مسعوداحمد نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ یورپی ممالک کا تربیت یافتہ ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔ مولانا مسعوداحمد نے کہا کہ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔حرمت رسولؐ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا دنیوی واخروی نجات کا سبب اور ذریعہ ہے۔ قادیانی اسلامی عقائد میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔کانفرنس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے خدمات کو سراہا۔پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اور انکی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ، مقررین ختم نبوت کانفرنس
Nov 23, 2020