دنیا کے 2 فیصد کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں 12 پاکستانی پروفیسرز شامل 

نیویارک: امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے دنیا کے بہترین دو فیصد سائنس دانوں کی فہرست جاری کی جس میں 12 پاکستانی ٹیچرز کا نام بھی شامل ہے۔ اسٹینفورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں جگہ بنانے والے ٹیچرز میں سے 9 کا تعلق پنجاب یونیورسٹی جبکہ تین کا تعلق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاہور سے ہے۔ اسٹینفورڈ نے دنیا میں موجود دو فیصد ذہین سائنس دانوں کے نام شامل کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی اساتذہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے فہرست میں 1 لاکھ 60 ہزار سائنس دانوں کے نام شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن