بھارت کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا: فاروق حیدر

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت  PDM پر گولہ باری کے بجائے ہندوستان پر گولہ باری کرے،لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچی شہید ہو گئی جبکہ دس افراد ذخمی ہوئے،کشمیریوں کا خون اتنا ارزاں نہیں کہ لائن آف کنٹرول پر بہتا رہے۔انہوں نے کہا کہ اس معصوم بچی کا کیا قصور تھا جو بزدل ہندوستانی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گئی،اس بچی کے والدین کو کون جواب دے گا کون اس معصوم کی ماں کو سہارا دے گا؟ خونی لکیر پر آئے روز معصوم کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے لیکن سیکورٹی کونسل اور اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر 6 لاکھ افراد بستے ہیں ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں ایسا کسی صورت نہیں ہوگا لوگ گھر بار نہیں چھوڑیں گے پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے بے گناہ خون کا حساب دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن