شجاع آباد(خبر نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے گیٹ کی سینئر ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر شازیہ قادر کی زیر نگرانی ہفتہ شان رحمۃاللعالمینؐ کے سلسلے میںتحصیل بھر کے طلباء کے درمیان حمد، نعت، اردو اور انگلش تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔تحصیل بھر سے کل 87طلباء نے حمد، نعت، انگریزی اور اردو میں تقاریر کیں۔ تقریب کے اختتام پر اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
ہفتہ شان رحمت العالمینؐ کے سلسلے میں گرلز ہائی سکول ریلوے گیٹ میں تقریری مقابلے‘ پوزیشن ہولڈرز میں تحائف تقسیم
Nov 23, 2020