متعدد وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم، ہربنس پورہ میں7لاکھ کی ڈکیتی

Nov 23, 2020

لاہور( نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے نواز کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19 ہزار روپے مالیت کی نقدی،زیوارات و دیگرسامان،گرین ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے عمر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے مالیت کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات، غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے غلام دستگیر اوراس کی فیملی سے 2لاکھ 10ہزارروپے مالیت کی نقدی، زیوارات وموبائل فون،گلشن راوی کے علاقے سے شعیب اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 60ہزارروپے مالیت کی نقدی وموبائل فون،شالیمار میں اظہر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر 58ہزارروپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں وقار سے گن پوائنٹ پر65ہزارروپے اورموبائل فون جبکہ نشتر کالونی میں سے گن پوائنٹ پر مقبول سے 35ہزارروپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے سبزہ زار اور ساندہ کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، اچھرہ،باٹا پور اور یکی گیٹ  کے علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں