فیروزوالا مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

فیروزوالہ (نامہ نگار) سی آئی اے فیروزوالہ پولیس نے مسلم لیگ (ن) سٹی  کے نائب صدر و سابق کونسلر قلب عباس بھٹی کو دن دیہاڑے گھر کی دیلیز پر  قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔  انسپکٹر عبداللہ پاشا نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مرکزی ملزم رحمان قادر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ ڈی پی او شیخوپور غلام مبشر میکن نے اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر انسپکٹر سی آئی اے فیروزوالہ عبداللہ یوسف پاشا اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...