لاہور ( نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) مجاہد سکواڈ پولیس نے بابو صابو ناکے پر فروٹ کی پیٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش جبکہ لاہور ایئرپورٹ سیکشن سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بابو صابو ناکہ پر مجاہد سکواڈ پولیس نے ناکے پر دوران تلاشی پر منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ ملزم عمران ملتان سے لاہور منشیات کی سپلائی کررہا تھا۔ ملزم نے چرس کو پھل کی پیٹیوں میں چھپا رکھا تھا ۔عمران منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے منشیات فروش کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ادھر لاہور ائیرپورٹ کارگو سیکشن سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق 13کلو منشیات پارسل میں چھپائی گئی تھی پارسل برمنگھم کے رہائشی عبدالمنان کیلئے بک کرایا گیا تھا پارسل بک کرانے والے ایجنٹ، بکنگ کرانے والوںکے خلاف تحقیقات کاآغاز کردیا۔
بابو صابو پھلوں کی پیٹیوںسے منشیات برآمد،لاہور ایئر پورٹ سے پارسل پکڑا گیا
Nov 23, 2020