خیرپور (نوائے وقت رپورٹ)خیرپور میں بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا۔ماروی خلجی نے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے ، والد کے انکار کرنے پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔