اسلام آباد(نیوزرپورٹر)دنیا کے جنوبی جنوب خطے میں پائیدار ترقی کے لیے کوشاں تنظیم کامسیٹس کے فلیگ شپ پروجیکٹ، کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز(سی آئی ایس) اور حکومت پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کامسیٹس انٹرنیٹ سروسزمیں ٹیلی ہیلتھ سروسز کے ذریعے آئسولیشن ہسپتالوں میںریسورس سنٹر ہائوس، انفیکشن ڈزیز ٹریٹمنٹ سنٹر اور کامسیٹس ٹیلی ہیلتھ سیٹ اپ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس معاہدے کے لیے گذشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ ایک سادہ اورپُروقار تقریب میں کامسیٹس کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی اور اتھارٹی کی جانب سے ممبر(ڈی آر آر) محمد ادریس محسود نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔