کاروبارمیں حائل رکاوٹیں دور کرنا اولین ترجیح ہے: رئیس طاہر محمود

Nov 23, 2020

خان بیلہ (خبر نگار )خان بیلہ کی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔غلہ منڈی خان بیلہ میں کاروبار کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا اولین ترجیح ہے ۔غلہ منڈی کی سیوریج ،ٹف ٹائل اور فرش بندی کے لئے فنڈز حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئر مین مارکیٹ کمیٹی لیاقت پور رئیس طاہر محمود نے اپنے ڈیرہ پر تاجر چوہدری الیاس احمد کی قیادت میں ملنے والے تاجر برادری کے وفد جس میں حافظ محمد ساجد ،چوہدری الیاس احمد ،رئیس یونس حمید ،سیٹھ محمد ارشد رسول ،سید مصطفی اقبال ،ملک آفتاب احمد مسن و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجر برادری نے غلاہ منڈی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر رئیس طاہر محمود نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر رئیس عبدالمالک اور رئیس محمد اویس بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں