ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے:احسن اقبال‘ رانا ثناء اللہ

قطب پور (نامہ نگار)ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی   ہے گندم اور چینی پر 404 ارب روپے خرچ کر کے بھی دام کم نہیں ہوئے باہر سے منگوائی گئی چینی اور گندم ناقص معیار کی ہونے کی وجہ سے عوام خریدنے سے گریزاں ہیں پی ڈی ایم کے جلسوں کو کرونا کا بہانہ کر کے روکا نہیں جا سکتا حکومت خود اب تک جلسے کرتی رہی لیکن اب اپوزیشن کو کیسکی دھمکیاں دے رہی ہے  یہ بات مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال رانا ثناء اللہ عطاء اللہ تارڑ ڈویژنل صدر ملتان عبدالرحمن کانجو سیکرٹری نشرواشاعت پنجاب عظمیٰ بخاری شیخ محمد طارق رشید پنجاب بھر کے سیکرٹریز نشرواشاعت ضلعی اور ڈویژنل عہدیداران کو تقرری کا نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن