رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری فاروق وڑائچ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ہمیشہ مفاد کی خاطر عوام کے حقوق غصب کیے، پی ڈی ایم کااتحاد صرف مفاد کی جنگ ہے کوئی بھی جماعت ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے جو حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ نورے والی میں بجلی منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کو مثالی اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت و لگن سے اقدامات اٹھارہے ہیں۔