شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نفوس قدسیہ کیخلاف مہم جوئی برداشت نہیں کریں گے ، تن من دھن ناموس رسالتؐ پر قربان ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر اہل مغرب کو پیغام دیا ہے کہ مسلمان کسی بھی صورت میں نبی کریمؐکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ فرانس میں ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کے ذریعے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے ۔ امت مسلمہ کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ اسلام دشمن قوتیں بار بار نفوس قدسیہ کو ٹارگٹ کررہی ہیں ۔