ملتان (نیوز رپورٹر) فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو و ضلعی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ آصفہ سلیم ملک کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو کھاناکھلایاگیا۔ آصفہ سلیم ملک نے کہا کہ یہ لاوارث بے آسرا بچے ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کی فلاح و بہود کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
تاکہ ان بچوں کو والدین کی کمی محسوس نہ ہو اور بڑے ہوکر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔