علامہ خادم رضوی کی وفات سے امت ایک کھرے انسان سے محروم ہو گئی

Nov 23, 2020

دولتالہ سکھو(نامہ نگار)علامہ خادم حسین رضوی سچے اور کھرے عاشق رسول تھے جن کی وفات سے امت ایک اعلی پائے کے عالم دین، ایک محقق دین، حافظ الحدیث، سچے اور کھرے انسان سے محروم ہو گئی ان کی وفات کی خبر دل پر بجلی بن کر گری مصطفی کریمؐ کے چانے والوں کی زندگی بھی اعلی اور جنازے بھی شاندار ہوا کرتے ہیں علامہ خادم حسین رضوی کے تاریخ ساز جنازے نے ان کی محبت رسول کو ثابت کر دیا سرکار مدینہ ؐ کے عشق میں جانے والوں کے جنازے بھی ہدایت لٹایا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا اشتیاق چوہدری نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے عزت رسولؐ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جب بھی حضورؐ کی حرمت کی بات آئی وہ سب سے پہلے میدان عمل میں نکلے وہ نعروں سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے سچے عاشق رسول ثابت ہوئے بڑے بڑوں کو وہ عزت نہیں ملی جو گدائے در رسول علامہ خادم رضوی کو ملی غلامی رسول کا پٹا ہی سب سے بڑی عزت اور کامیابی ہے ۔ 

مزیدخبریں