بنوں ‘باران ڈیم روڈ پر فائرنگ2افراد جاں 

بنوں (نامہ نگار)باران ڈیم روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو آفراد جاں بحق ہو گئے ، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے نا معلوم آفراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود واقعہ باران ڈیم روڈ پر گزشتہ شب رومان ولد میر عباس اپنے ساتھی ببرک کارمل عرف خان ولد نور مالی عرف پالی ساکن جھنگی خان داودشاہ کے ہمراہ پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم آٖفراد نے فائرنگ کھول دی جس کی وجہ سے مسمی رومان موقع پر جاں بحق جبکہ ببرک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسمی رومان کے والد میر عباس نے بتایا کہ اُن کا کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...