بیجنگ(شِنہوا)چین کی 135سکیورٹیز کمپنیوں کو رواں برس کی پہلی3سہ ماہیوں کے دوران 342ارب38کروڑ یوآن(تقریبا52ارب امریکی ڈالرز)کی آپریٹنگ آمدن ہوئی۔چین کی سکیورٹیز ایسوسی ایشن کے مطابق اس عرصہ کے دوران اعدادوشمار کے مطابق سکیورٹیز کی تجارت سے آمدن90ارب یوآن رہی جبکہ سکیورٹیز کی زیردستخطی اور کاروبار کی کفالت اور اثاثوں کے انتظام کی آمدن بالترتیب43ارب16کروڑ یوآن اور 21ارب26کروڑ یوآن رہی۔ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے9ماہ کے دوران سکیورٹیز کمپنیوں کا خالص منافع 132ارب68کروڑ یوآن رہا۔ستمبر کے آخر تک سکیورٹیز بروکرز کے کل اثاثے 85کھرب70ارب یوآن رہے جبکہ خالص اثاثے 22کھرب40ارب یوآن ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق سکیورٹیز کمپنیوں کا خالص سرمایہ17کھرب 90ارب یوآن رہا۔