لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے احسن اقبال جنرل سیکر ٹری پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ ا ور ممبر صوبائی اسمبلی رانا منان نے ان کی ر ہا ئش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے سید سعیدالحسن شاہ سے ا ن کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و غم کااظہا ر کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔