لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے احسن اقبال جنرل سیکر ٹری پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ ا ور ممبر صوبائی اسمبلی رانا منان نے ان کی ر ہا ئش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے سید سعیدالحسن شاہ سے ا ن کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و غم کااظہا ر کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے احسن اقبال اور رانا منان کا اظہار تعزیت
Nov 23, 2020