پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ میں اے لیول گریجوایشن تقریب

Nov 23, 2020

لاہور (پ ر) پاکستان انٹر نیشنل سکول جدہ انگلش سیکشن کے زیراہتمام 2020 ء کی اے لیول گریجوایشن تقریب  منعقد کی گئی۔ مہمانِ خصوصی  قونصل جنرل پاکستان  خالد مجید تھے۔ عالمی وبا کے باعث انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ آپ سب نے ان حالات کا جس انداز میں مقابلہ کیا اس کے لئے لائق ستائش ہیں۔ امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اپنے اہداف کا حصول  اسی طرح کامیابی سے جاری رکھیں گے۔ سکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ کرونا نے ہمیں جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ حقیقت باور کرائی ہے کہ اللہ کریم کے سوا کوئی طاقت موجود نہیں اور وہی قادر مطلق ہے۔ انھوں نے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس مادر علمی سے امید اور عزم نو کا پیغام لے کرجا رہے ہیں جنھوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود  منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔

مزیدخبریں