ٹینس : رافیل نڈال ‘نوواک جوکووچ کو شکست

Nov 23, 2020

لاہور (سپورٹس ڈیسک)اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور نوواک جوکو وچ کو شکست ہو گئی ۔ ڈینئیل میدیدوف اور ڈومینک تھائم فائنل میں پہنچ گئے ۔ ڈومینک تھائم نے نوواک جوکو وچ کو سات پانچ ‘چھ سات ‘سات چھ سے شکست دی ۔ مدیدوف نے نڈال کو تین چھ ‘سات چھ اور چھ تین سے شکست دی ۔ رافیل نڈال نے کہا کہ بہت برا کھیل کھیلا لیکن حریف نے اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کی ۔ 

مزیدخبریں