واشنگٹن (بی بی سی) امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے والد اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 'ہراساں' کیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت میں شکست کے چند دن بعد ہی نیویارک ٹائمز، نیویارکر، وینٹی فیئر اور پولیٹیکو سمیت متعدد نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد قانونی کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹس میں بتایا تھا کہ ٹرمپ پر گزشتہ چار سال کے دوران متعدد کرپشن، ٹیکس چوری، مارکیٹنگ اور بزنس فراڈ سمیت خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے۔
والد اور میرے خلاف تحقیقات، سیاسی، ہراساں کیاجا رہا ہے: ایوانکا ٹرمپ
Nov 23, 2020