اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں ملکی سکیورٹی اور سالمیت سے متعلق میری ٹائم زونز ایکٹ 2020' کی منظوری دیدی۔ ایکٹ کے تحت آئندہ سے غیر ملکی سب میرینز اور دیگر واٹر وہیکلز کا داخلہ بھی وفاقی حکومت کی پیشگی اجازت سے ہوگا۔ نئے ایکٹ کے مطابق پاکستانی حدود میں پاکستان کے دفاع سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے اور اسلحے کے استعمال پربھی کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ کرنسی، افراد کی لوڈنگ، ان لوڈنگ، ریسرچ اور سروے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر5 سال قید اوربھاری جرمانہ ہوگا۔