تربیلا(نامہ نگار)ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تحصیل غازی کے دس افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تحصیل غازی سب سے پہلے کورونا وائرس کی تصدیق مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماسینیٹر پیر صابر شاہ میں ہوئی۔ جنکے سمیت اس وقت تحصیل غازی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دس ہوگء ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج غازی میں تین کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سات کوورنا کیسز کی تصدیق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی نے کی ہے۔ جبکہ پیر صابر شاہ تین کورونا کیسز سریکو ٹ میں ہیں۔ پیر صابر شاہ ان دنوں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ ہیں۔
کوروناکی دوسری لہرنے تحصیل غازی کے دس افراد کو لپیٹ میں لے لیا
Nov 23, 2020