مودی کا آزادی اظہار پر وار: ممبئی لٹریچر فیسٹیول پر بھی پابندی لگادی

نئی دہلی (آئی این پی) مودی سرکار تنقید سے بچنے کے لیے آزادی اظہار پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی حکومت نے ممبئی لٹریچر فیسٹیول کے آن لائن ایونٹ پر اچانک پابندی عائد کر دی۔ امریکی دانشورنوم چومسکی اور بھارتی دانشور وجے پرشاد نے ممبئی لٹریچر فیسٹیول میںآن لائن شرکت کرنا تھی۔ بھارت میں شہریت کے کالے قانون’سی اے اے‘ پر بھی ڈائیلاگ ہونا تھا۔ امریکی دانشور’نوم چومسکی‘ اور بھارتی دانشور’وجے پرشاد‘ نے مشترکہ بیان میں بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ20نومبر کی شام کو آن لائن ایونٹ تھا۔ اسی دن دوپہر کو بتایا گیا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈائیلاگ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...