جی بی حلقہ 3، تحریک انصاف کے امیدوار 6873 ووٹ لے کر کامیاب

Nov 23, 2020

گلگت(نامہ نگار) گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن جی بی اے 3 حلقہ 3 کے ضمنی انتخابات میں تمام 77  پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید سہیل عباس نے  6873 ووٹ حاصل کرکے لیکر میدان مار لیا۔ جبکہ ڈاکٹر محمد اقبال آزاد امیدوار  نے  4678 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اورکیپٹن (ر) محمد شفیع مسلم لیگ ق 4654 غیر سرکاری نتائج کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر نے 3670 ووٹ اور ذوالفقار علی تتو پاکستان مسلم لیگ ن نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  2680 ووٹ حاصل کئے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے ٹویٹ  میں کہا ہے کہ شکریہ گلگت بلتستان، شکریہ خیبر پی کے عوام کا پی ڈی ایم کو ایک بار پھر پیغام ہے کچھ بھی کر لو ’’این آر او‘‘ نہیں ملے گا۔

مزیدخبریں