مینڈھر(کے پی آئی) لائن آٖف کنٹرول کے مینڈر سیکٹر میں کسی شے کو پاکستانی ڈرون سمجھ کر بھارتی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ۔ کئی گھنٹے کی تلاش کے باوجود بھارتی فورسز کو پاکستانی ڈرون نہیں ملا۔ بھارتی اخبار کے مطابق گائوں بسونی گوہلد کے اوپر فضامیں کسی چیز کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کچھ نہیں ملا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ رمیش انگرل نے بتایا کہ ڈرون کی نقل و حرکت پر توجہ دیئے جانے کے فورا بعد ہی تلاشی شروع کردی گئی۔
کنٹرول لائن : بدحواس بھارتی فوج نے کسی چیز کو پاکستانی ڈرون سمجھ لیا، کئی گھنٹے تلاش
Nov 23, 2020