نواز،شہبازکی والدہ کے انتقال پرن لیگ نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں 

سکھر(بیورورپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ، شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال کے باعث سندھ میں ن لیگ تمام تر سیاسی و غیر سیاسی سرگرمیاں معطل رہے گی ، حکومت میں اگر تھوڑی بہت بھی انسانیت باقی ہے تو میاں نواز شریف کو ملک آنے پر روکاٹیں نہ ڈالیں ، موجودہ حکومت کنٹینر کرونا حکومت ہے ، جس نے ملک کو ہر سطح پر تباہ کر رکھا ہے اور کنٹینر کرونا حکومت سے بچنے کیلئے اسے گھر بھیجنا بے حد ضروری ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر موخر کی جانیوالی افتتاح  تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی رہنما ڈاکٹر وچن داس ، ن لیگ ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی ، لاڑکانہ ڈویژن کے صدر احسان سومرو ، سکھر ڈویژن کے صدر امداد بلو، محمد اعظم خان ، سعید احمد مغل ،آغا عارف درانی ، حافظ شیر محمد الرو ، ربنواز مری سمیت سکھر ، لاڑکانہ  ڈویژن کے دیگر عہدے داروں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...