لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لئے


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لئے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی یہ تقریب پشاور کور ہیڈکوارٹرز  منعقد ہوئی۔  6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلی سطح پر تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا۔ جنرل فیض حمید اپنی نئی ذمہ داری سے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے لی، جنہوں نے 20 نومبر کو نئے سپائی ماسٹر کا چارج سنبھالا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...