اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور سپاہی ملک کی خاطر قربان ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک ایران بارڈر پنجگور میں دہشت گردوں نے پٹرولنگ پولیس پر مامور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، اور پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا سپاہی جلیل خان شہید ہو گیا۔ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کی ترقی کا سفر متاثر نہیں ہونے دیں گی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔