ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام  کشمیر کانفرنس 27نومبر‘قانون کو مطلوب شخص خطاب نہیں کر سکے گا: عبدالرؤف خان 

Nov 23, 2021


راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس 27نومبر کو ہوگی۔ کانفرنس سے پاکستان کے قانون کو مطلوب کوئی شخص خطاب نہیں کرسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری شاہد علی شہزاد بھٹی اور ایڈیشنل ویمن سیکرٹری روحما قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس کی صدارت صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گے۔ جس سے وفاقی وزیر فواد چوہدری، شاہد خاقان عباسی، سید نئیر حسین بخاری، سردار عتیق احمد خان، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کے علاوہ حریت کانفرنس، جماعت اسلامی سمیت ساری قومی سیاسی قیادت خطاب کرے گی۔ کانفرنس کا مشترکہ علامیہ جاری ہوگا جو اقوام متحدہ، یورپی یونین، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تمام عالمی اداروں کو بھی بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں