مقدمہ کا چالان جمع نہ کرانے پر ایس ایچ اوصدر،سب انسپکٹر کے خلاف مقدمے کا حکم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری ظہیر عباس نے  تھانہ صدر کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملزمان زوہیب وغیرہ کو 12 ستمبر 2021 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل  اور پولیس کو رپورٹ 173 ضابطہ فوجداری کی مقررہ  مدت میں جمع کروابے کا حکم دیا بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی آفیسر کو منشیات فروشی کے مقدمہ کا چالان جمع کروانے بارے متعدد ہدایات بھی جاری کیں لیکن پولیس افسروں کی جانب سے عدالتی احکامات ۔ رولز اور  پروسیجر بارے کوئی توجہ نہ دی گئی جسکا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ ظییر عباس نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جب کہ سی پی او کو مذکورہ پولیس افسران کے خلاف سخت  محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...