گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری ظہیر عباس نے تھانہ صدر کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملزمان زوہیب وغیرہ کو 12 ستمبر 2021 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل اور پولیس کو رپورٹ 173 ضابطہ فوجداری کی مقررہ مدت میں جمع کروابے کا حکم دیا بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی آفیسر کو منشیات فروشی کے مقدمہ کا چالان جمع کروانے بارے متعدد ہدایات بھی جاری کیں لیکن پولیس افسروں کی جانب سے عدالتی احکامات ۔ رولز اور پروسیجر بارے کوئی توجہ نہ دی گئی جسکا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ ظییر عباس نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جب کہ سی پی او کو مذکورہ پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔
مقدمہ کا چالان جمع نہ کرانے پر ایس ایچ اوصدر،سب انسپکٹر کے خلاف مقدمے کا حکم
Nov 23, 2021