شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے ریاست مخالف بیانیہ قوم نے مسترد کردیا ہے نواز لیگ کے اندر بھی اس بیانیہ کے خلاف پائی جانیوالی مزاحمت سب کے سامنے ہے، نواز لیگ کی قیادت کو برسر اقتدار نہ آسکنے کا غم ستائے جارہا ہے، پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل اور ملکی ترقی و معاشی خوشحالی کا وعدہ پورا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ماجدمنظور کاہلوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کے سہارے سے برسر اقتدار آئے ہیں نہ چھا نگا مانگا کی سیاست کی ہے، اپوزیشن کو’’میں نہ مانوں‘‘ کی رٹ لگانے کی بجائے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست کیلئے ریاست مخالف بیانیہ اپنایا جو انکے اپنے گلے پڑ چکا ہے۔
ریاست مخالف بیانیہ قوم نے مسترد کردیا ہے:ماجد منظور کاہلوں
Nov 23, 2021