لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تعمیراتی کمپنی کو ایک کروڑ 32 لاکھ کی سیکورٹی کی رقم واپس نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اریگیشن اور ایکسئین سے جواب طلب کرلیا،عدالتی استفسار پر درخواست گزار کے وکیل چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سول کورٹ میں بھی دعویٰ چل رہا ہے لیکن اس کی نوعیت اور ہے،درخواست گزار کمپنی نے پنڈوری ڈیم کی تعمیر بروقت مکمل کی ،تعمیراتی کام مکمل کرنے کے باوجود پانچ کروڑ کی ادئیگی نہ کی گئی جس پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا،عدالتی حکم پر تین کروڑ کی ادائیگی ہوچکی ہے،ایک کروڑ 32 لاکھ سیکورٹی اور 27 لاکھ سے زائد بقایاجات ادا نہیں کئے۔
تعمیراتی کمپنی کو سکیورٹی کی رقم واپس نہ کرنے پرسیکرٹری اریگیشن اور ایکسئین سے جواب طلب
Nov 23, 2021