لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس، ٹیپا، ایل ڈی اے اور الائیڈ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریفک نظام میں فوری بہتری کیلئے تجاویز کو زیر بحث لایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک کی رووانی میں مزید بہتری کیلئے اجلاس ہوا۔ جس میں چیف انجینئر ٹیپا عبدالرازق چوہان،ایس پی ٹریفک آصف صدیق، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز، ایل ڈی اے، ٹیپا، کارپوریشن و دیگر الائیڈ محکموں کے ارکان نے شرکت کی اجلاس میں ٹریفک نظام میں فوری بہتری کیلئے تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے ٹریفک بہاؤ کا خلل بننے والی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ شہر میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔